بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سوشل میڈیا پر رمضان کی فضیلت کے بارے میں یہ بات گشت کررہی ہے کہ جو شخص رمضان کی خبر سب سے پہلے دے گا اس پر جہنم حرام ہوجائے گی۔ عجیب بات تو یہ ہے کہ اس جملہ کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف کی جاتی ہے جبکہ یہ صحیح نہیں ہے، یعنی یہ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان نہیں ہے۔ اور ایسی باتوں کو شیئر کرنے سے ھمیں بچنا چاہیۓ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ھے:
قَالَ أَنَسٌ إِنَّهُ لَيَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا كَثِيرًا أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: مَنْ تَعَمَّدَ عَلَىَّ كَذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ مجھے بہت سی حدیثیں بیان کرنے سے یہ بات روکتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے.
(صحیح بخاری: ١۰۸)
No comments:
Post a Comment