Friday, June 2, 2017

درود کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور فرشتوں کی گفتگو

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک میسیج بہت شیئر کیا جا رہا ہے. وہ میسیج کچھ اس طرح ہے:
جبرئیل، میکائیل، اسرافیل اور عزرائیل نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس آئے:
جبریل علیہ السلام نے کہا:
جو آدمی جمعہ کے دن آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر دس بار درود پاک بھیجے گا میں اسکا ہاتھ پکڑ کر بجلی کی طرح پلِ صراط سے گزار دوں گا.

میکائیل علیہ السلام نے کہا:
میں اسے حوض کوثر کا پانی پلاؤں گا.

اسرافیل علیہ السلام نے کہا:
میں سجدے میں گرا رہوں گا جب تک اللہ پاک اسکی مغفرت نہ کر دے.
عزرائیل علیہ السلام نے کہا:
میں اسکی روح اس طرح قبض کروں گا جس طرح پغمبروں کی...!!! 



اس میسیج میں موجود روایت کی کوئی اصل نہیں ہے. یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ ہے. اور اسکی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا جائز نہیں.
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا
مَنْ يَقُلْ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
ترجمہ: جو شخص میرے نام سے وہ  بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے.
(صحیح بخاری: 109)
واللہ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment